سعودی عرب کی جرمنی میں کرسمس بازار پر حملے کی شدید مذمت: سعودی وزارت خارجہ کا بیان

سعودی عرب کا جرمنی میں کرسمس بازار پر حملے کی مذمت، تشدد کی نفی

سعودی عرب کی جرمنی میں کرسمس بازار پر حملے کی شدید مذمت
سعودی عرب کی جانب سے جرمنی میں کرسمس بازار پر حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ جرمنی کے شہر میگڈیبرگ میں ایک کار سوار شخص نے کرسمس مارکیٹ میں خریداری کیلئے موجود ہجوم پر کارچڑھائی ۔
جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 60 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
جرمن میڈیا کے مطابق مقامی حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس نے واقعے میں ملوث کار کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔
جو پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہے اور 2006 سے جرمنی میں رہائش پذیر تھا۔
سعودی وزارت خارجہ نے اپنے خصوصی بیان میں واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب تشدد کی نفی کرتا ہے، متاثرہ افراد کے لواحقین کے دکھ میں شریک ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں