بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کی لڑائی کا فائدہ شہباز شریف اور مریم نواز اٹھا رہے ہیں،فواد چوہدری
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہماری زندگیاں 2 سال سے ختم ہو گئیں ، دیکھتے رہتے ہیں صبح کس عدالت میں جانا ہے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی کی سیاسی اہمیت کو تسلیم نہیں کرتے۔
، بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کی کوششں ہو رہی ہے جو ناممکن دکھائی دے رہی ہے۔
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ میں نے سوشل میڈیا کا کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کا ذکر نہیں کیا۔
پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کو اس سے خود کو الگ رکھنا چاہیے۔
اسٹیبلشمنٹ کا سیاست میں کردار ہے اور ہونا بھی چاہیے۔
ایسا ممکن ہی نہیں کہ ہم شہدا کے ساتھ کھڑے نہ ہوں۔
تاثر دیا جا رہا ہے جیسے پی ٹی آئی فوج مخالف جماعت ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں