گوادر میں نظام زندگی مفلوج، ایران کے ساتھ سرحدی تجارت کے کھولنے کا مطالبہ
گوادر میں نظام زندگی مفلوج، سرحدی تجارت کیخلاف احتجاج
آل پارٹیز الائنس کے کارکنوں اور حامیوں کا میرین ڈرائیو پر ایک ہفتے سے زائد عرصے سے دھرنا جاری ہے ۔
جس کی وجہ سے گوادر میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں، ۔
مظاہرین تیل اور دیگر اجناس کی تجارت کے لیے ایران کے ساتھ سرحد کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کر رہے ہیں جو کئی ماہ سے بند ہے۔
احتجاجی رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ سرحدی تجارت گوادر کے رہائشیوں کے لیے روزی کمانے کا بنیادی ذریعہ ہے۔
اور سرحد کی طویل بندش کی وجہ سے اکثر لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں۔
احتجاج میں شریک رہنماؤں نے کانتانی ہور بارڈر پر ٹوکن سسٹم متعارف کرانے پر تنقید کرتے ہوئے اسے تجارت کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دیا۔
، ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام نے خطے میں بےروزگاری میں اضافہ کیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں