2025ء میں کتنی سرکاری چھٹیاں ہوں گی؟ حکومت کا تعطیلات کا اعلان

2025ء میں کتنی سرکاری چھٹیاں ہوں گی؟ نوٹیفکیشن میں تمام تعطیلات کا شیڈول

2025ء میں کتنی سرکاری چھٹیاں ہوں گی؟
آئندہ سال 2025ء میں کتنی سرکاری چھٹیاں ہوں گی؟ حکومت نے عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 2025ء میں عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیاں 40 ہوں گی۔
، 17 عام تعطیلات اور 23 اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔5 فروری 2025ء کو یوم کشمیر کی جبکہ 23 مارچ 2025ء کو یوم پاکستان کی عام تعطیل ہو گی۔
یکم مئی 2025ء کو یوم مزدور اور یوم تکبیر کے موقع پر 28 مئی 2025ء کو عام تعطیل ہو گی ۔
جبکہ 30، 31 مارچ اور یکم اپریل 2025ء کو عیدالفطر کی 3 چھٹیاں ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 7 سے 9 جون 2025ء کو عیدالاضحیٰ کی 3 چھٹیاں ہوں گی، –
5 اور 6 جولائی 2025ء کو نویں اور دسویں محرم کی چھٹیاں ہوں گی۔
14 اگست 2025ء کو یوم آزادی اور 5 یا 6 ستمبر 2025ء کو عیدمیلاد النبی کی عام تعطیل ہو گی۔
، 9 نومبر 2025ء کو یوم اقبال کی چھٹی ہو گی۔
25 دسمبر 2025ء کو یوم قائداعظم/کرسمس، 26 دسمبر کو مسیحی ملازمین کے لیے یومِ کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہو گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں