سربیا میں ہزاروں افراد حکومت کے خلاف سڑکوں پر آگئے، ٹرین اسٹیشن کی چھت گرنے کے واقعے پر احتجاج

سربیا میں حکومت کے خلاف احتجاج، ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے 15 افراد کی ہلاکت

سربیا میں ہزاروں افراد حکومت کے خلاف سڑکوں پر آگئے
بلغراد: سربیا میں گزشتہ ماہ ٹرین اسٹیشن کی چھت گرنے کے واقعے میں ہلاکتوں پر حکومت کے خلاف ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔
اور انہوں نے نومبر میں ریلوے اسٹیشن کی چھت کا ایک حصہ گرنے کے واقعے میں ہلاکتوں پر صدر الیگزینڈر ووچک اور ان کی حکمران جماعت سربین پروگریسو پارٹی کے خلاف احتجاج کیا۔
رپورٹ کے مطابق سربیا کے شہر نووی سڈ کے ریلوے اسٹیشن کی چھت کو مرمت کرکے اسے بہتر کیا گیا تھا۔
مگر یکم نومبر کو مرمت شدہ چھت کا سائبان گرگیا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں