انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے کے لیے 2025 تک ٹو افریقہ کیبل فعال ہوگا
ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے کیلئے اہم پیش رفت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے کے لیے ’ٹو افریقہ کیبل‘ کی فزیکل کنیکٹیوٹی کی جارہی ہے جو 2025 سے فعال ہوجائے گی۔
انٹرنیٹ صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے اور امید کی جارہی ہے اگلے سال میں انٹرنیٹ کی سست روی پر قابو پالیا جائے گا۔
پی ٹی اے حکام نے بھی ٹو افریقہ کیبل کی فیزکل کنیکٹیوٹی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے کے لیے 2 افریقہ کیبل کی فزیکل کنیکٹیوٹی ہو رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹو افریقہ کیبل پر ٹریفک لوڈ 2025 سے فعال ہوجائے گا۔
، ٹو افریقہ کیبل منسلک ہونے سے 45 ہزار کلومیٹر طویل انٹرنیٹ پاکستان سے منسلک ہوگا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں