پنجاب میں اسلحہ لائسنس کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو منتقل، اہم تبدیلیاں
عدالت کا دارالامان سے تمام مرد ملازمین کو ہٹانے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو تمام دارالامان سے مرد ملازمین کو ہٹانے، شیلٹر ہومز کی مانیٹرنگ کیلئے ڈیٹا بیس اور سافٹ ویئر بنانے اور تمام دارالامان کے داخلی راستے اور احاطے میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم دے دیا۔
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان اور دیگر کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواست میں دارالامان میں بچیوں کے حفاظتی اقدامات نہ ہونے، خواتین کے حقوق اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ پر عمل درآمد نہ کرنے کے اقدامات کو چیلنج کیا گیا تھا۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے تمام دلائل مکمل ہونے کے بعد 36 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں