آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 شیڈول: کراچی میں میچ 19 فروری کو ہوگا
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔
پاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر شیڈول ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو لاہور یا نیوٹرل وینیو پر کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ بھارت کے پاکستان نہ آنے کی صورت میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ایونٹ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔
یو اے ای میں صرف بھارت کے میچز منعقد ہوں گے۔
بھارت کا سیمی فائنل بھی وہیں کھیلا جائے گا جبکہ بھارتی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں فائنل بھی یو اے ای میں ہوگا۔
دوسری جانب اگر بھارتی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
تو اس صورت میں سیمی فائنل اور فائنل پاکستان میں ہی کھیلے جائیں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں