بابائے قوم کا 148 واں یوم پیدائش: مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

  1. بابائے قوم کا 148 واں یوم پیدائش: کراچی میں گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

بابائے قوم کا 148 واں یوم پیدائش، مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب
پاکستانی قوم آج بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 148 واں یوم ولادت روایتی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔
مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی ہے ۔
جس میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔
بابائے قوم کے یوم پیدائش پر آج عام تعطیل ہے جبکہ تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا جا رہا ہے۔
دن کا آغاز وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوا۔
، کراچی میں قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔
جس میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ نے کے فرائض سنبھالے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں