پی آئی اے آئندہ سال اپنے بیڑے میں مزید 8 طیارے شامل کرے گی – سی ای او کی تفصیلات
پی آئی اے آئندہ سال اپنے بیڑے میں مزید 8 طیارے شامل کرے گی، سی ای او
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) خرم مشتاق نے کہا ہے کہ پی آئی اے آئندہ سال اپنے فضائی بیڑے میں مزید 8 طیارے شامل کرے گی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہوابازی کا اجلاس رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان بابر کی سربراہی میں پیر کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقد ہوا۔
اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی، سینیٹرز، ایوی ایشن ڈویژن اور اس سے منسلک محکموں کے سیکرٹری اور سرکاری حکام نے شرکت کی۔
پی آئی اے کے سی ای او خرم مشتاق نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ نئے چوڑی ساخت کے حامل بوئنگ 777 طیارے طویل مسافت کی پروازوں میں استعمال کیے جائیں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں