“ملک بھر میں شدید سردی کی لہر، پہاڑی علاقوں میں ٹھنڈ کا راج”

“شدید سردی کی لہر: ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع”

ملک بھر میں سردی کی شدید لہر، پہاڑی علاقوں میں ٹھنڈ کا راج
ملک بھر میں سردی کی شدید لہر جاری، پہاڑی علاقوں میں شدید ٹھنڈ کا راج ہے۔
، آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
، گلگت میں سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، میدانی علاقوں میں شدید دھند اور حد نگاہ نہ ہونے کے برابر ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
، مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔
لاہور، فیصل آباد، سرگودھا سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں دھند اور اسموگ کا امکان، ایبٹ آباد، مانسہرہ ،صوابی، مردان، پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ میں کُہرا پڑنے کی توقع ہے۔
جبکہ سکھر، بینظیر آباد، شکارپور، کشمور اور خیرپور میں دھند و اسموگ چھائے رہنے کا امکان۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں