لاہور کی صنعتوں میں آلودگی کنٹرول: 96 فیصد میں اخراج کنٹرول سسٹم نصب
آلودگی اور ناقص فضا، صنعتوں میں اخراج کنٹرول سسٹم نصب
ناقص فضا اور آلودگی کی جانچ پڑتال کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے تحت لاہور کی 96 فیصد صنعتوں میں اخراج کنٹرول سسٹمز نصب کر دیا گیا ہے۔
ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آج صبح 5 بجے لاہورکا ائیرکوالٹی انڈیکس 98 ریکارڈ کیاگیا ۔
جبکہ اس وقت لاہورکاائیرکوالٹی انڈیکس 166تک ہے۔
دوسری جانب لاہور کی 96 فیصد صنعتوں میں اخراج کنٹرول سسٹمز نصب کردیے گئے ہیں ۔
جبکہ ماحولیاتی قوانین پر عمل نہ کرنے والے 21 صنعتی یونٹس ای پی اے کے ذریعے سیل کردیے گئے ہیں۔
اربن یونٹ سروے کے مطابق لاہور میں اپریل 2024 میں ائیرکلیننگ سسٹم رکھنے والی صنعتیں 43 فیصد رہیں۔
جو ای پی اےکی کاوشوں سے دسمبر میں 96 فیصد ہو چکی ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں