سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 2024 کا نوٹیفکیشن: غیر رجسٹرڈ مدارس کو 6 ماہ میں رجسٹر کرانا ہوگا

سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 2024 نافذ: مدارس کے لیے نیا قانونی ڈھانچہ

پہلے سے غیر رجسٹرڈ مدارس کو 6 ماہ میں رجسٹر کرانا ہوگا، سوسائٹیز رجسڑیشن ایکٹ کا نوٹیفکیشن جاری
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سوسائٹیز رجسڑیشن ایکٹ 2024 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سوسائٹیز رجسڑیشن ایکٹ پر صدر مملکت نے دستخط کر دیے تھے جس کے ساتھ وہ قانون بن گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس ایکٹ کو سوسائٹیز رجسٹریشن (ترمیمی) ایکٹ 2024 کہا جائے گا اور یہ ایکٹ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
متن میں کہا گیا ہے کہ پہلے سے غیر رجسٹرڈ مدارس کو اس ایکٹ کے تحت 6 ماہ کے اندر رجسٹر کرانا ہوگا۔
اس ایکٹ کے نفاذ کے بعد قائم مدرسے کو ایک سال کے اندر رجسٹرڈ کرانا ہوگا۔
اور ایک سے زیادہ کیمپس رکھنے والے مدرسے کو صرف ایک رجسٹریشن کی ضرورت ہوگی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں