تاجروں کا قومی معیشت میں اہم کردار ہے، یوسف رضا گیلانی
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ تاجروں کا قومی معیشت میں اہم کردار ہے۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کرتا رہوں گا۔
تاجروں کا قومی معیشت میں اہم کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
پاکستان میں مختلف ذرائع سے بجلی پیدا کی جارہی ہے، لاہور کلچرل اور بزنس کمیونٹی کا حب ہے۔
؎ان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لیے معاشی، سیاسی استحکام ضروری ہے۔
زراعت پر توجہ دیے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔
یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ سینیٹ میں معاشی بحالی کی مختلف تجاویز پر کام ہورہا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں