سال 2024 اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی 50 ہزار پوائنٹس کا اضافہ

سال 2024 اسٹاک مارکیٹ: سرمایہ کاروں کے لیے یادگار سال

سال 2024 کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 50 ہزار پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ
سال 2024 اسٹاک مارکیٹ کیلئے یادگار سال رہا، ریکارڈ ساز تیزی کے ساتھ مارکیٹ نے ناصرف تاریخی سنگ میل عبور کیے بلکہ سرمایہ کاروں کو بھاری منافع دے کر نہال کردیا۔
سال 2024 میں پاکستان اسٹاک ایکسچنج نے نئے آسمان چھولئے۔
سرمایہ کاروں کو 78 فیصد ریٹرن دینے کا ریکارڈ بنادیا۔
پہلی بار 1 لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل عبور کیا ہنڈریڈ انڈیکس 62 ہزار451 پوائنٹس سے بڑھتے بڑھتے ایک لاکھ 17 ہزار پوائنٹس کی تارخی سطح عبور کرگئی۔
مارکیٹ سرمائے کی مالیت 5 ہزار ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگئی۔
ڈالرز میں پاکستان اسٹاک ایکسچنج 50 ارب ڈالر کی مارکیٹ بن گئی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں