“2024 میں عوامی خدمت، حفاظت اور ترقی کا عہد، مریم نواز کا سال نو کا پیغام”
عوامی خدمت ، حفاظت ، ترقی کو آگے بڑھائینگے:مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئے سال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ “خدا کرے میری ارض پاک پر اترے وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو “، مریم نواز نےپوری قوم کو مبارکبا د دی۔
مریم نواز نے کہا کہ دعا ہے سال نو پاکستان کے عوام کیلئے خوشی اور خوشحالی کی نویدہو، عوام کی خوشیوں ،صحت جان ومال کی حفاظت کی لئے ہمہ وقت دعا گو ہوں ۔
سال نو میں انفرادی اور اجتماعی طور پر نئی شروعات اورروشن مستقبل کا آغاز کا عزم کرتے ہیں۔
عوام کی خدمت ، حفاظت اور ترقی کی مشن کو آگے بڑھائیں گے ۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ شریف کینسر ہسپتال ، سرگودھا کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ ،اٹزم سکول اور آئی ٹی سٹی کی تکمیل کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
دعا ہے سال نو وطن عزیز سے غربت و افلاس، دھشتگردی وانتہا پسندی اور جرائم کے خاتمے کا سال ہو۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں