“ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا، بجلی کی تقسیم میں بہتری لانے کے لیے”

“پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 20 کروڑ ڈالر کا قرض معاہدہ، بجلی کے نظام کی اصلاح”

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر قرض دیگا
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے نیٹ ورک میں بہتری کے ذریعے ملک کے خراب بجلی کی تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے 20 کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط کردیے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 10 دسمبر کو ابتدائی طور پر لاہور، ملتان اور سکھر کی تین پاور تقسیم کار کمپنیوں لیسکو، میپکو اور سیپکو کو جدید میٹرنگ انفرااسٹرکچر، ڈیٹا مینجمنٹ سسٹمز، اور ایسٹ پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم (اے پی ایم ایس) کے ذریعے مدد فراہم کرنے کے لیے قرض کی منظوری دی تھی۔
قرض کے معاہدے پر سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر کاظم نیاز اور بینک کے کنٹری ڈائریکٹر اسد علیم نے فریقین کی طرف سے دستخط کیے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں