“پاکستان میں 2024 کا انٹرنیٹ بحران، وی پی این رجسٹریشن اور سب میرین کیبلز میں خرابی”

“پاکستان میں 2024 انٹرنیٹ کی اسپیڈ کا بدترین سال، فائر وال اور سب میرین کیبلز کی خرابی”

سال 2024 انٹرنیٹ کی اسپیڈ کے حوالے سے بدترین سال
سال 2024 انٹرنیٹ کی اسپیڈ کے حوالے سے پاکستان کا بدترین سال رہا۔
کبھی فائر وال سے انٹرنیٹ ٹریفک پر دباو بڑھا تو کبھی وی پی این کی رجسٹریشن اور سب میرین کیبلز میں فالٹ نے آئی ٹی انڈسٹری،فری لانسرز اور آن لائن سرگرمیوں کو ماند کیے رکھا۔
ملک میں انٹرنیٹ سرگرمیوں کے حوالے سے 2024 کا سال بنا رہا وبال، سب میرین کیبلز میں خرابی کے 4 بڑے واقعات سے ہی صارفین کو 1750کیگا بایٹس فی سیکنڈ انٹرنیٹ کم ملا۔
ریاست مخالف پراپیگنڈا اور غیر اخلاقی مواد روکنے کیلئے نصب فائر وال اور ویب منیجمنٹ سسٹم نے بھی انٹر نیٹ کو سست رفتار بنائے رکھا تو سال کے آخر میں وی پی این رجسٹریشن کی مہم صارفین کیلئے درد سر بنی رہی۔ آن لائن بزنس سمیت ڈیجیٹل سرگرمیوں کو شدید دھچکہ لگا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں