“پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا”
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج
لاہورہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف متفرق درخواست دائر کر دی گئی ۔
لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹیوازم پینل نے دائر کی۔
،درخواست میں وفاقی حکومت، اوگرا اور وفاقی وزارت پیٹرولیم مصنوعات کو فریق بنایا گیا ہے۔
،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے ابھی تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا میکنزم نہیں بنایا۔
عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ترین سطح پر ہیں۔
،حکومت نے عالمی مارکیٹ کے برعکس پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ کیا ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں