وزیراعظم کا کابینہ میں نئے چہرے متعارف کرانے کا فیصلہ: ڈاکٹر توقیر شاہ کی ممکنہ شمولیت
وزیراعظم کا کابینہ میں نئے چہرے متعارف کرانے کا فیصلہ
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اور بتایا جاتا ہے کہ ممکنہ طور پر آئندہ ہفتے میں 4 سے 5 نئے وزرا کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ کیا پیپلز پارٹی یا دیگر اتحادی جماعتوں سے بھی کوئی کابینہ میں شامل ہوگا یا نہیں۔
وزیر اعظم کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک ڈاکٹر توقیر شاہ کو کابینہ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔
وہ موجودہ اور پی ڈی ایم حکومت میں وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔
ڈاکٹر توقیر اس وقت عالمی بینک میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
اور وزیر اعظم نے انہیں وطن واپس طلب کرلیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان آمد پر ڈاکٹر توقیر نے بدھ کو وزیر اعظم سے ملاقات کی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں