سعودی عرب میں 6 ایرانیوں کو منشیات اسمگلنگ کی سزا، ایران کا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر احتجاج
سعودی عرب: منشیات اسمگلنگ ‘ 6 ایرانیوں کو سزائے موت
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ خلیجی ریاست نے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں 6 ایرانی باشندوں کو سزائے موت سنادی۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ’ایس پی اے‘ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ان 6 افراد کو خلیجی ساحل پر واقع دمام میں ’خفیہ طور پر چرس‘ لانے کے الزام میں موت کی سزا سنائی گئی۔
ایرانی وزارت خارجہ نے سعودی سفیر کو طلب کیا اور ’بین الاقوامی قوانین کے قواعد وضوابط‘ کی خلاف ورزی کے خلاف ’سخت احتجاج‘ ریکارڈ کروایا۔
ایران کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تہران میں سعودی عرب کے سفیر کو طلب کیا گیا ہے۔
اور تہران نے ریاض کے اس اقدام کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اس عمل کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں