محکمہ داخلہ کی کارروائی: جعلی اسلحہ ڈیلرز کے خلاف سخت اقدامات

جعلی اسلحہ ڈیلرز محکمہ داخلہ کے ریڈار پر: 19 غیر قانونی لائسنس ڈیلرز کی نشاندہی

جعلی و بوگَس اسلحہ لائسنس ڈیلرز محکمہ داخلہ کے ریڈار پر آگئے
صوبائی دارالحکومت لاہور میں جعلی و بوگَس اسلحہ لائسنس ڈیلرز محکمہ داخلہ کے ریڈار پر آگئے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے 19 بوگَس اسلحہ ڈیلرز و مرمت کرنے والوں کی نشاندھی کر کے پابندی عائد کردی ۔
، جعلی اسلحہ ڈیلرز و مرمت کرنے والوں کیخلاف پنجاب آرمز آرڈیننس 1965کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی گئی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے غیر قانونی و جعلی اسلحہ ڈیلرز و مرمت کرنے والوں کے نام و ایڈریس جاری کر دیے۔
جعلی اسلحہ ڈیلرز میں نیشنل رائفلز کمپنی جوہر ٹاؤن ، ایم ایس موکل آرمز کمپنی بیگم کوٹ شاہدرہ ، انگلش آرمز کمپنی نیلا گنبد ، آؤٹ ڈور سپورٹس آرمز اینڈ ایمونیشن ڈیلر مزنگ چونگی ، محمد اختر پراپرٹی پاک آرمز سٹور شاہدرہ ، اختر برادرز آرمز اینڈ ایمونیشن مناواں شامل ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں