“ناروے 2025 تک مکمل طور پر الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل ہو جائے گا”
ناروے مکمل طور پر الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل ہونیوالاپہلا ملک
ناروے میں سال 2024 کے دوران فروخت کی گئی تقریباً تمام گاڑیاں الیکٹرک تھیں۔
گزشتہ سال ناروے میں بیچی جانے والی ہر 10 میں سے 9 گاڑیاں الیکٹرک تھیں،۔
اس رجحان نے ناروے کی حکومت کو 2025 کے اختتام تک ’سڑک پر چلنے والی تمام گاڑیاں الیکٹرک‘ بنانے کے ہدف کے قریب پہنچا دیا ہے۔
2024 میں مکمل الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت ناروے میں کاروں کی مجموعی فروخت کا 88.9 فیصد رہی،۔
جب کہ 2023 میں یہ شرح 82.4 فیصد تھی۔
نارویجن روڈ فیڈریشن کے اعداد و شمار کے مطابق گاڑیوں کی فروخت میں ٹاپ برانڈز میں ٹیسلا، ووکس ویگن، اور ٹویوٹا شامل ہیں، ۔
چینی کمپنیوں کی الیکٹرک گاڑیوں کا شیئر 10 فیصد رہا۔
نارویجن الیکٹرک وہیکلز ایسوسی ایشن کی سربراہ کرسٹینا بو نے کہا کہ ناروے دنیا کا پہلا ملک بن جائے گا۔
جہاں سے پیٹرول اور ڈیزل انجن والی گاڑیوں کی جگہ نئی الیکٹرک گاڑیاں سڑکوں پر دوڑتی دکھائی دیں گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں