“یوسف گیلانی نے کہا: ملک کی ترقی کے لیے نوجوانوں کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے”
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم سب پاکستانی ہیں، وطنِ عزیز کی فلاح ہماری ذمہ داری ہے۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کی علیحدہ وطن کیلئے جدوجہد ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔
پاکستان کیلئے ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں، وطنِ عزیز کی فلاح ہماری ذمہ داری ہے، آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبے پر توجہ دینا ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی ہمارے لیے ایک بڑا چیلنج ہے، ۔
ملک کی ترقی میں نوجوانوں بلکہ سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں