“روس میں بشار الاسد کو زہر دینے کی کوشش، صحت کے مسائل سامنے آگئے”
سابق شامی صدربشار الاسد اور ان کا خاندان روس پہنچا: انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پناہ مل گئی بشار الاسد کو روس میں مبینہ طور پر زہر دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
گزشتہ ماہ دسمبر میں شام کے دارالحکومت دمشق پر اپوزیشن فورسز کے قبضے سے قبل ہی صدر بشار الاسد اپنے خاندان کے ساتھ روس فرار ہوگئے تھے۔
روس نے بشار الاسد اور ان کے خاندان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پناہ دی ہوئی ہے۔
تاہم اب غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ماسکو میں معزول شامی صدر بشار الاسد کو زہر دیا گیا ۔
انہیں زہر دے کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
بشار الاسد اتوار کو ماسکو میں بیمار ہوئے۔ 59 سالہ سابق صدر نے طبی امداد طلب کی اور پھر شدید کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کی شکایت کی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں