“خیبر پختونخوا حکومت کا 75 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان کا قافلہ کرم روانہ کرنے کا اعلان”
75 ٹرکوں پر امدادی سامان کا قافلہ کرم کی جانب روانہ
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب 75 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان کا قافلہ تحصیل ٹل سے ضلع کرم کی جانب روانہ کردیا گیا۔
کمشنر کوہاٹ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس سمیت انتظامیہ کے دیگر افسران بھی صوبائی مشیر بیرسٹر سیف کے ہمراہ امدادی سامان لے کر جائیں گے۔
صوبائی مشیر بیرسٹر سیف کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ضلع کرم کے لیے گاڑیوں کا پہلا قافلہ صبح 10 بجے روانہ ہوا۔
، سیکیورٹی حصار میں روانہ ہونے والے 75 بڑی گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں 22 ویلر، 10 ویلر اور 6 ویلر ٹرک شامل ہیں۔
ان ٹرکوں میں اشیائے خور و نوش، ادویات، گیس سلنڈر اور دیگر سامان موجود ہے۔
، 5 ٹرک ادویات، 10 ٹرک سبزیاں، 9 ٹرک گھی اور کوکنگ آئل، 5 ٹرک آٹا، 7 ٹرک چینی، 2 ٹرک گیس سلنڈرز اور 26 ٹرک دیگر کریانہ اشیا سے لدے ہوئے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں