پاکستان کے خلاف جنوبی افریقہ کی شاندار اننگ: 615 رنز کا پہاڑ
جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا
جنوبی افریقہ کی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں پاکستان کیخلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیاہے۔
، میزبان ٹیم ریان ریکلٹن کے 259 رنز کی بدولت 615 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر ایڈن مرکرام اور ریان ریکلٹن نے کھیل کا آغاز کیا ۔
ایڈن مرکرام 17 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے لیکن ریان نے آخر تک قدم جمائے ررکھے اور 343 گیندوں پر 259 رنز کی شاندار اننگ کھیلی ۔
کپتان ٹیمبا باووما نے 106 ، کیل ویرین نے 100 اور مارکو جانسن نے 60 رنز بنائے ۔
ان کے علاوہ کیشو مہاراج نے 40 رنز کی اننگ کھیلی ۔
پاکستان کی جانب جانب سے سلمان آغا اور محمد عباس نے تین تین کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا۔
جبکہ میر حمزہ اور خرم شہزاد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں