ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار فرحان اختر کی نئی فلم ‘ڈان 3’ کے لیے 275 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق ہدایت کار اس فلم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانا چاہتے ہیں تاکہ اسے عالمی سطح پر پیش کیا جا سکے۔
275 کروڑ روپے کے ساتھ نئی فلم ڈان سیریز کی سب سے مہنگی فلم بن جائے گی اور فرحان اختر کے کیرئیر کی سب سے مہنگی فلم بھی ہوگی۔
کیارا اڈوانی ‘ڈان 3’ میں رنویر سنگھ کے ساتھ ایکشن کرتی نظر آئیں گی اور فلم کی شوٹنگ رواں سال اگست میں شروع ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ اشتہاری مہم کی رقم اس بجٹ میں شامل نہیں ہے اور مشترکہ بجٹ 300 کروڑ روپے سے زیادہ ہوگا۔