پاکستان میں امن مشقیں 2025، نیول چیف اور کوسٹ گارڈز کا امن ڈائیلاگ
نویں بین الاقوامی امن مشقیں7فروری سے شروع ہونگی
پاک بحریہ نویں امن مشقوں2025 کی میزبانی کے لیے تیار ہے، نویں بین الاقوامی امن مشقیں 7 سے 11 فروری تک منعقد کی جائیں گی۔
دفاعی ذرائع کے مطابق رواں برس پاکستان نیوی امن ڈائیلاگ کی بھی میزبانی بھی کرے گی۔
رواں برس امن 2025 مشقوں کی سب سے خاص بات نیول چیف اور کوسٹ گارڈز کے سربراہوں کا امن ڈائیلاگ ہوگا۔
امن 2025 مشقوں کے ساتھ پہلی مرتبہ امن ڈائیلاگ کا افتتاحی سیشن بھی منعقد کیا جائے گا۔
امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر کی سینیئر بحری قیادت علاقائی سلامتی اور سمندری خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کرے گی۔
امن ڈائیلاگ میں شریک ممالک کے نیول چیفس، کوسٹ گارڈز اور ڈیفنس فورسز کے سربراہان شرکت کریں گے۔
، امن 2025 میں دنیا بھر سے 60 ممالک اپنے بحری جہازوں، ہوائی جہازوں اور سپیشل سروسز گروپس کے ساتھ شرکت کریں گے۔
، امن مشقیں 2007 سے ہر دو سال بعد منعقد کی جا رہی ہیں ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں