حکومت تحریک انصاف مذاکرات میں تعطل، تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ کا مسئلہ سنگین
حکومت تحریک انصاف مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئی
حکومت تحریک انصاف مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئی، تیسرے اجلاس کا فیصلہ نہ ہوسکا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کاتحریری چارٹر آف ڈیمانڈ نہ دینا ڈیڈ لاک کی وجہ بننے لگا،۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ کا فیصلہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ کو این آر او کی درخواست سمجھنے لگی ہے۔
جبکہ حکومت بھی تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ کے بغیر آگے بڑھنے سے گریزاں ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق چارٹر ماننے کی صورت میں تحریک انصاف کو حکومت سے تحریری معاہدہ بھی کرنا ہوگا،۔
اسپیکر آفس سے ابھی تک مذاکرات کے تیسرے دور کےلیے کسی فریق نے رابط نہیں کیا۔
قبل ازیں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اسد قیصر نے تحریری مطالبات کو رسمی کارروائی قرار دے کر مذاکرات پر نئے سوال کھڑے کر دیے۔
جس سے حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات میں ڈیڈ لاک کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں