کرم میں امدادی سامان کی ترسیل میں تاخیر، فائرنگ کے باعث امداد پہنچانے میں مشکلات
ضلع کرم کے لئے امدادی سامان کی ترسیل تاحال تاخیر کا شکار
کرم کے علاقے بگن میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کے بعد امدادی سامان کی ترسیل تاحال تاخیر کا شکار ہے۔
پولیس کے مطابق ضلع کرم کیلئے امدادی سامان کا پہلا قافلہ آج ٹل سے روانہ ہونا ہے۔
80 سے زائد ٹرکوں پر مشتمل قافلے کے گزرتے وقت مرکزی شاہراہ پر کرفیو نافذ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کھانے پینے اور امدادی سامان سے بھرے ٹرک ٹل میں موجود ہیں۔
، سڑکیں بند ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
، علاقے میں کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی شدید قلت ہے۔
خیال رہے کہ امدادی سامان کا قافلہ 4 جنوری کو کرم کیلئے روانہ ہونا تھا ۔
لیکن بگن میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کی گاڑی پر فائرنگ کے بعد قافلہ روانہ نہیں ہو سکا تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں