جامعہ زکریا میں سکالرشپ تقریب: ادارے کے اندر کی صورتحال
ملتان ( خصوصی رپورٹر ) جامعہ زکریا میںہونہا ر سکالر شپ پروگرام کی مرکزی تقریب کے میزبان اجنبی ٹھہرے ،باہر سے آنے والے مہمان جامعہ میں موجود مختلف شعبوں کے ڈینز ،چیئرمین اور انتظامی عہدوں پر فائز میزبانوں کو تلاش کرتے رہے وی سی اور رجسٹرار آفس کی جانب سے جامعہ زکریا کے مختلف شعبہ جات کے ڈینز ،چیئرمینوں اور انتظامی افسروں کو مرکزی تقریب سے دور رکھا گیا ،میزبان ایک دوسرے سے تقریب میں شرکت بارے چہ مگوئیاں کرتے رہے ۔
تفصیل کے مطابق ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب ہونہار سکالرشپ پروگرام کی تیسری مرکزی تقریب جامعہ زکریا میں منعقد ہوئی جس میں ملتان ڈویثرن کی مختلف یونیورسٹیورں اور کالجز کے ہونہار طلبا و طالبات کو سکالرشب کیلئے مدعو کیا گیا تھا ۔مرکزی تقریب جس کی مہمان خصوصی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف تھیں میں شرکت کیلئے مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر ،ڈینز اور شعبہ جات کے چیئرمین اپنے ہونہار سٹوڈنٹس کے ہمراہ تقریب میں شرکت کیلئے پنڈال میں پہنچنے مگر جامعہ زکریاکی جانب سے صرف وائس چانسلر زبیر اقبال غوری ،اکیڈمک سے ڈین طاہر سلطان ،ڈاکٹر جاوید اختر ،رجسٹرار اعجاز احمد کے علاوہ کسی بھی شعبہ کے ڈین ،چیئرمین اور ڈائریکٹرز سمیت کسی کو بھی مدعو نہیں کیا گیا تھا ۔
بیرونی مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے اگر کسی شعبہ کے ڈین ،چیئرمین یا ڈائریکٹر ز میں سے کسی نے بھی مرکزی تقریب میں شرکت کیلئے پنڈال میں داخل ہونے کی کوشش کی تو اسے داخلی دروازے سے ہی واپس بھیج دیا گیاجبکہ وائس چانسلر اور رجسٹرار آفس سے تقریب میں شرکت بارے دعوت نامہ یا میسج موصول نہ ہونے پر پوری یونیورسٹی میں چہ مگوئیاں ہوتی رہیں جس پراکیڈمک سٹاف نے غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے اسے تذلیل کے مترادف قرار دیا ہے ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں