پی ٹی آئی کے مذاکرات لاحاصل ہیں، خواجہ آصف

“خواجہ آصف: پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات اب مزید لاحاصل ہیں”

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گذشتہ رات پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سامنے آنے والی ٹوئیٹس کے بعد حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات معطل ہو چکے۔، اب یہ مذکرات لاحاصل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اعتبار کے قابل نہیں ہے لیکن پھر اس کے ساتھ مذاکرات جاری رہنے چاہئیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جو پیشکش کیے جانے کی بات کر رہی ہے، قطعی طور پر ایسی کوئی بات اب تک نہیں ہوئی۔
وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے رہنما تو امریکا کی نئی انتظامیہ سے این آر او مانگ رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ جلد آجانا چاہیے، امید ہے کہ یہ جلد آجائے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں