خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس کی سماعت ملتوی: لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کا اہم فیصلہ

خلیل الرحمان قمر کے ہنی ٹریپ کیس میں سماعت 21 جنوری تک ملتوی، گواہان کی پیشی کا حکم

خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس کی سماعت 21 جنوری تک ملتوی
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کیخلاف کیس کی سماعت 21 جنوری تک ملتوی کر دی ۔
خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان کوجیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔
جبکہ دو پولیس اہلکار بھی بطور گواہ پیش ہوئے ۔
کیس میں اب تک چھ ملزمان نے وکلاء کی خدمات حاصل نہیں کی ہیں،۔
ملزمان کے پاس وکیل نہ ہونے پر شہادت قلمبند نہیں ہو سکی ۔
، عدالت نے گواہان کو آئندہ سماعت پر پیشی کیلئے پابند کر دیا ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں