“عمران خان کو باہر جانے کی پیشکش: صاحبزادہ حامد رضا کا دعویٰ”

“عمران خان کو باہر جانے کی پیشکش: حکومت کو علم نہیں تھا، صاحبزادہ حامد رضا کا انکشاف”

عمران خان کو 3 سال کیلئے باہر جانے کی آفر کی گئی، صاحبزادہ حامد رضا
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے اتحادی اور سربراہ سنی اتحاد کونسل ( ایس آئی سی ) صاحبزادہ حامد رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو حکومت سے پوچھے بغیر 3 سال کے لئے ملک سے باہر جانے کی پیشکش کی گئی تھی۔
سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ خواہش کے باوجود حکومت بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ یا زمان پارک کی پیشکش نہیں کرسکی۔
، حکومت چاہتی تھی وہ پیشکش کرے لیکن ان سے پوچھا بھی نہیں گیا، ۔
حکومت سے پوچھے بغیر کہیں اور سے پیشکش بھیجی گئی جبکہ الیکشن کے فوری بعد بانی پی ٹی آئی کو 3 سال ملک سے باہر جانے کا کہا گیا تھا اور اس پیشکش کا بھی حکومت کو علم نہیں تھا۔
صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آتی کہ لکھ کر کیا دینا ہے؟
کیا ہمارا استحقاق نہیں کہ حکومت بھی ہمیں لکھ کر دے، ۔
مطالبات لکھ کر دینے کی حکومتی ضد بچگانہ ہے ، ہماری طرف سے کوئی بچگانہ بات نہیں کی جا رہی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں