“کمشنر ملتان ڈویژن اور دیگر اہم افسروں کے تبادلے”
ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان ،ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویثرن کے کمشنر تبدیل کردیئے ۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے گریڈ 19،20،اور 21 کے 15 افسروں کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر ملتان ڈویثرن مریم خان کو تبدیل کرتے ہوئے کمشنر فیصل آباد ڈویثرن تعینات کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 20 کے عامر کریم خان کو کمشنر ملتان ڈویثرن تعینات کیا گیا ہے عامر کریم خان ملتان میں ڈپٹی کمشنر بھی رہ چکے ہیں ۔
اسی طرح کمشنر ڈیرہ غازی خان ناصر محمود بشیر کا تبادلہ کرتے ہوئے انھیں منیجنگ ڈائریکٹرٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن تعینات کیا گیا ہے جبکہ رجسٹرار کوآپریٹواشفاق احمد کو کمشنر ڈیرہ غازی خان تعینات کیا گیا ہے ۔اسی طرح کمشنر بہاولپور ڈویثرن نادر چھٹہ کا تبادلہ کرتے ہوئے انھیں سیکرٹری سکل ڈویلپمنٹ پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔
جبکہ ان کی جگہ سیکرٹری کوآپریٹو پنجاب مس مسرت جبیں کو کمشنر بہاولپور ڈویثرن تعینات کیا گیا ہے ۔اس ضمن میں پنجاب حکومت کی جانب سے مجموعی طو رپر گریڈ 19،20،اور 21 کے 15 بیور کریٹس کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں