محمد آصف کی شاندار کامیابی: سارک سنوکر چیمپئن شپ جیت لی
پاکستان کے محمد آصف نے ’ سارک سنوکر چیمپئن شپ ‘ جیت لی
پاکستان کے مایہ ناز سنوکر کے کھلاڑی محمد آصف نے ایک مرتبہ پھر ملک کا نام روشن کرتے ہوئے ’ سارک سنوکر ‘ چیمپئن شپ جیت لی ہے۔
جس پر وزیراعظم سمیت کئی اہم شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیاہے ۔
تفصیلات کےمطابق محمد آصف نے سارک سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں سری لنکن حریف کو 0-5 سے شکست دیتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا ۔
محمد آصف کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم شہبازشریف نے بھی مبارک باد پیش کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ۔
جس میں ان کا کہناتھا کہ محمد آصف نے اسنوکر کی ایک اہم چیمپئن شپ جیت کر ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ، پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں