قوم نے دہشتگردی کے ناسور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ، محسن نقوی

“پاکستان نے دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی”

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی بہادر قوم نے دہشتگردی کے ناسور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی قوم اور سیکورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔
، پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ قانونی دستاویزات کے حامل کسی بھی غیر ملکی شہری کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی،۔
قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے غیر ملکی شہریوں کے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
، پاکستان برطانیہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں