سیکیورٹی فورسز کا خیبر پختونخوا میں آپریشن: 8 خوارجی ہلاک

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 8 خوارجی دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔
دو مختلف واقعات میں آٹھ خوارجی جہنم واصل کیے گئے۔
ٹانک میں خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نےانٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔
ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔
سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی خیبر کی وادی تیراہ میں کی۔
،وادی تیرہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں2خارجی مارے گئے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں