عزیر بلوچ پولیس اہلکار سمیت 3 افراد کے قتل کے مقدمے سے بری، اہم قانونی پیش رفت
عزیر بلوچ پولیس اہلکار سمیت 3افراد کے قتل کے مقدمے سے بری
کراچی کی ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ ملزم عزیر بلوچ کو پولیس اہلکار سمیت 3 افراد کے قتل کے مقدمے سے بری کردیا۔
کراچی کی مقامی عدالت نے 2009 میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد کے قتل کے خلاف چاکیواڑہ تھانے میں درج مقدمے سے گینگ وار کے سرغنہ ملزم عزیر بلوچ کو بری دیا۔
وکیلِ صفائی کے مطابق عزیر بلوچ کو گرفتار ملزمان کے بیان کی روشنی میں مقدمے میں شامل کیا گیا تھا۔
گرفتار دیگر ملزمان پہلے ہی مقدمے سے بری ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ عزیر بلوچ اب تک 2 درجن سے زائد مقدمات میں بنیادی طور پر عدم ثبوت کی وجہ سے بری ہو چکے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں