پی ٹی آئی نے مطالبات تحریری طور پر نہیں دیے، مسلم لیگ (ن) کا الزام
پی ٹی آئی نے مطالبات تحریری طور پر نہیں دیے: عرفان صدیقی
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ 22 دن گزرنے کے باجود پی ٹی آئی نے مطالبات تحریری طور پر نہیں دیے تو اس میں ہمارا قصور نہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ 23 دسمبر کو مطالبات تحریری شکل میں دینے کا وعدہ کیا گیا تھاأ
مگر آج 22 دن ہوگئے اور تحریری طورپرمطالبات نہیں دیے جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ 5 دسمبر کو کمیٹی قائم ہوئی مگر اب تک تحریری مطالبات نہیں آئے۰
، اگر یہ مطالبات کو اتنے عرصے میں تحریری شکل نہیں دے سکے تو اس میں ہمارا قصور نہیں، دو مطالبات اسپیکر کو دینے تھے جو نہیں دیے گئے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں