چینی کمپنیوں کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے گا، محمد اورنگزیب کا اہم بیان

چینی کمپنیوں کے لیے سیکیورٹی میں اضافہ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا عزم

چینی کمپنیوں کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے گا ، محمد اورنگزیب
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے چینی سرمایہ کاری بہت اہم ہے۔
پاکستان میں چینی کمپنیوں کے لئے سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے گا۔
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کو انٹرویو میں خزانہ نے کہا کہ غیرملکی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے ۔
آنے والے مہینوں میں اپنی کریڈٹ ریٹنگ کو سنگل بی میں بدلنے کے لیے پر عزم ہیں ۔
محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا پاکستان اپنی مارکیٹ کو چین کی کیپٹل مارکیٹ سے مزید ہم آہنگ کرنا چاہتا ہے ۔
جون تک پانڈا بانڈ جاری کرنے اور چینی سرمایہ کاروں سے 200 سے ڈھائی سو ملین ڈالر اکٹھا کرنے کے خواہش مند ہیں ۔
یوآن بانڈز کے اجراء کی بینک گارنٹی کیلئے ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے بات چیت چل رہی ہے ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں