’’پرائم منسٹر یوتھ کونسل‘‘ کا قیام: وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر نوجوانوں کی پالیسی سازی میں شمولیت
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر’’پرائم منسٹر یوتھ کونسل‘‘ تشکیل دے دی گئی ہے۔
وزیراعظم کے معاونِ خصوصی رانا مشہود کی زیرنگرانی یوتھ کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا، یوتھ کونسل پاکستان کی پہلی نیشنل یوتھ پالیسی تشکیل دے گی۔
یوتھ کونسل کیلئے پاکستان سے 100، دنیا بھر سے 13 پاکستانی نوجوانوں منتخب ہوگئے۔
اس کے علاوہ کامن ویلتھ ایشیاء یوتھ سمٹ اور ایشیا ریجنل یوتھ منسٹرز میٹنگ آج ہوگی، پرائم منسٹر یوتھ کونسل پالیسی سازی میں بطور وزیراعظم کے مشیر کام کریں گے۔
نوجوان گرین اکانومی سمیت جدید چیلنجز پر پالیسی سازی میں مدد کریں گے، یہ نوجوان بطور وزیراعظم کی یوتھ ایڈوائرزی کونسل فرائض منصبی انجام دیں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں