اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 22 لبنانی شہید، جنوبی لبنان میں خونریزی
جنگ بندی معاہدے کے تحت جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلا کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد گھروں کو واپس آنے والے لبنانی شہریوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 22 افراد شہید، جب کہ 124 زخمی ہوگئے۔
مڈل ایسٹ آئی کے مطابق اتوار کے روز اسرائیلی فوج کی لبنان سے انخلا کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد نے جنوبی لبنان کے شہری اپنے گھروں کو واپس جانے لگے تو اسرائیلی فورسز نے ان پر فائرنگ کر دی۔
اسرائیل نے جمعے کے روز کہا تھا کہ وہ حزب اللہ کے ساتھ امریکی ثالثی میں جنگ بندی کے تحت طے شدہ ڈیڈ لائن کے بعد بھی اپنی افواج کو جنوب میں رکھے گا۔
اسرائیلی حکومت نے لبنان پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے ابھی تک معاہدے کی شرائط پر مکمل عمل درآمد نہیں کیا۔
، جس کے تحت جنوب میں حزب اللہ کو تخفیف اسلحہ اور علاقے میں لبنانی فوج کی تعیناتی کی ضرورت ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں