خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ کے ذریعے مصنوعی اعضا کی مفت فراہمی

خصوصی افراد کے لیے خیبرپختونخوا میں مصنوعی اعضا کا انقلابی منصوبہ

کے پی کے میں صحت کارڈ کے ذریعے مصنوعی اعضا کی فراہمی
خیبرپختونخوا کے خصوصی افراد کے لیے ایک اور سہولت کا آغازکیا گیا ہے۔
وزیر اعلی خیبرپختونخواکا کہنا ہے کہ صحت کارڈ کے ذریعے مصنوعی اعضا کی فراہمی کا آغاز ہونے جارہا ہے۔
،پیراپلیجک سنٹر پشاور میں مصنوعی اعضا تیار کرکے مفت لگائے جائیں گے۔
، خیبرپختونخوا سے کوئی بھی خصوصی شخص ڈاکٹر کے معائنے اور ہدایات پر مصنوعی اعضا تیار کروا سکے گا۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ رجسٹرڈ 37ہزار خصوصی افراد کو10ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔
، معذور طلبا و طالبات اور سرکاری ملازمین کو الیکٹرک چیئرز فراہمی کا منصوبہ شروع کیا گیا۔
، منصوبے کا بنیادی مقصد خصوصی افراد کی خود مختاری کو فروغ دینا اور ان کی سماجی شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔
خصوصی افراد کے لیے ایسے اقدامات سے ان کے خوابوں کی تکمیل میں معاون ثابت ہوگا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں