الیکٹرک بس سروس: وزیراعلیٰ پنجاب نے جدید ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز کر دیا
وزیراعلیٰ پنجاب نے ای وی بس سروس کا افتتاح کردیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پہلی مکمل الیکٹر ک بس سروس کا افتتاح کردیا ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے الیکٹرک بس میں سواری کی اور تفصیلی معائنہ بھی کیا ۔
، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے ای وی بس کے بارے میں وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ الیکٹرک بس میں جی پی ایس لوکیشن ریکارڈر،وائی فائی، یو پی ایس پورٹ اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔
، الیکٹرک بس میں 30 نشستیں اور 80 مسافروں کی گنجائش ہو گی۔
، الیکٹرک بس میں خصوصی افراد کیلئے ریمپ اور نشستیں مخصوص ہوں گی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلی بار میں بس مسافروں کے تحفظ کیلئے فرش پر اینٹی سلپ شیٹ کا استعمال کیا گیا ہے۔
، مکمل الیکٹرک بس کیلئے 9مخصوص چارجنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔
، ایک بار چارجنگ کے بعد بس 250 کلومیٹر فاصلہ طے کر سکے گی ،۔
بس میں مسافروں کی سہولت کیلئے روٹ ڈسپلے بھی نظر آئے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں