حکومت کا ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ – نوٹیفکیشن جاری

ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ: پانچ لاکھ 19 ہزار روپے ماہانہ مقرر

حکومت کی ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری
وفاقی حکومت کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
قومی اسمبلی کی ہاؤس فنانس کمیٹی نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہیں وفاقی سیکرٹری کے برابر کرنے کی سفارش کی تھی۔
ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کو بڑھی ہوئی تنخواہ موصول ہو گئی، ارکان پارلیمنٹ کو ماہانہ پانچ لاکھ 19 ہزار روپے ملیں گے۔
اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہاؤس فنانس کمیٹی کے پاس اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہوں میں اضافے کا اختیار نہیں۔
تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے کر دیا گیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں