دین کی تعلیم اور تہذیب کا دامن نہ چھوڑیں: مریم نواز

“دین کی تعلیم اور تہذیب کا دامن نہ چھوڑیں: مریم نواز کا پیغام”

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نےاپنے پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب سب کا ہے اور یہاں ہر شخص بلا خوف و خطر اپنی عبادات سرانجام دے سکتا ہے۔
تمام مذاہب محبت، امن و رواداری کا درس دیتے ہیں جو حقیقی فلاحی معاشرے کی بنیاد ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اختلافات ضرور رکھیں لیکن دین کی تعلیم اور تہذیب کا دامن نہ چھوڑیں۔
ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرنا اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہی پائیدار امن و ترقی کی ضمانت ہے۔
پاکستان ہمیشہ سے مختلف مذاہب، ثقافتوں اور روایات کا حسین گلدستہ رہا ہے۔
پاکستان خصوصاً پنجاب میں ہر شہری کو برابری کے حقوق حاصل ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قائداعظم کے افکار کی روشنی میں اقلیتوں کے تحفظ اور مساوی مواقع کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
،حال ہی میں مینارٹی کارڈ لانچ کیا ہے جس سے نادار اقلیتی بہن بھائیوں کو سہ ماہی مالی معاونت دی جا رہی ہے۔
،مندروں، گرجا گھروں اور دیگر عبادت گاہوں کی بحالی کی جارہی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں