“کراچی میں جماعت اسلامی کا احتجاج، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ”

“بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے پر جماعت اسلامی کا احتجاج، کراچی میں 14 مقامات پر مظاہرے”

بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے پر جماعت اسلامی کا احتجاج
کراچی: آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی کے باوجود بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے پر جماعت اسلامی سراپا احتجاج ہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر کراچی کے 14 مقامات پر مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔
جب کہ جماعت اسلامی کراچی کا مرکزی احتجاجی مظاہرہ شاہین کمپلیکس آئی آئی چندریگر روڈ پر منعقد کیا گیا ہے۔
احتجاجی مظاہرے میں جماعت اسلامی کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے۔
جب کہ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے مرکزی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہم پورے پاکستان میں آئی پی پیز کے خلاف احتجاج ہورہا ہے ۔
جب کہ کراچی میں 14 سے زائد مقامات پر لوگ مظاہرہ کر رہے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں