“پیکا قانون: سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے وفاقی وزیر کی وضاحت”
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پیکا قانون سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے بنایا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر فیک نیوز، ڈیپ فیک کے تدارک کیلئے پیکا قانون کے عمل کو قیام میں لایا گیا ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے متنازع پیکا ایکٹ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والے نقصانات کا تدارک کیا جائے۔
سوشل میڈیا پر فیک نیوز، ڈیپ فیک کے تدارک کیلئے پیکا قانون بنایا گیا ہے ٹریبونل میں ایک صحافی، آئی ٹی پروفیشنل شامل کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ جیسے کوئی چیزبنتی ہے اس پر عملدرآمد کیلئے طریقہ کار بنایا جاتا ہے،۔
پیکا قانون بہت اچھا قانون ہے، دنیا بھر میں سوشل میڈیا قوانین موجود ہیں۔
، پاکستان میں سوشل میڈیا قوانین پر احتجاج ہو رہا ہے، شقوں پربات نہیں ہو رہی۔
، پیکا قانون میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں